سندھ حکومت معذوروں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کر یگی:سعید غنی


کراچی(این این آئی) افراد باہم معذور کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایکس گروپ کی جانب سے سندھ کلچر فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز ٹی سی این، پازیٹو انٹرنیشنل کمپنی اور بینائی ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے تعاون سے بینائی انکلوژن ایوارڈز 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں طویل عرصے سے افراد باہم معذور افراد کی خدمت میں کوشاں مختلف اداروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر پاکستان میری ٹائم میوزیم میں ٹیلنٹ شو کا بھی انعقاد ہوا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب میں شریک وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا افراد باہم معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے سندھ حکومت انہیں ملازمت فراہم کرنے سے متعلق جلد بڑے اعلانات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کا کہنا تھا افراد باہم معذور ہماری توجہ کے طالب ہوتے ہیں انہیں مختلف پلیٹ فارم فراہم کر کے کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ بینائی ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی چیئرپرسن ثروت نسیم شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بینائی انکلوژن ایوارڈ کے بنیادی مقاصد ان تمام اداروں کی حوصلہ افزائی کے ہیں جو طویل عرصے سے مختلف معذوری کے مسائل میں مبتلا افراد کی خدمت میں مصروف ہیں ایسے ایوارڈز کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہئے سی ای او بینائی ایجوکیشن فا¶نڈیشن سلمان الہیٰ کا کہنا تھا کہ افراد باہم معذور کے مسائل حل کرنے سے متعلق زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے بینائی ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی یہ پوری کوشش رہی ہے انہیں محتاجی کی زندگی سے چھٹکارا دلانے کے بعد مختلف ہنر سے آراستہ کرکے خود مختار شہری بنایا جائے۔اس موقع پر سی ایس آر لیڈ کے ایف سی پاکستان مریم تجلی،ڈی ایکس گروپ کے سی ای او سیف اللہ،ٹی سی این گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہریار احمد،سلیم چانڈیو،سبینہ خطری،آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف شاہ،بابر عباسی،حنا خان،محمد ساجد کریم بھٹی،شمس الدین دوہا،شہاب رشید،عادل سمی،کاشف نثار،فائزہ نعیم،نغمہ عقیل،فیصل مقصود،بریگیڈیر ظہیر الدین بابر و دیگر بھی موجود تھے۔
 سعید غنی

ای پیپر دی نیشن