پاکستانی سفیر کی ریاست اوکلوہامہ کے گورنر جان کیون سٹٹ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو 

Dec 05, 2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ریاست اوکلوہامہ کے گورنر جان کیون سٹٹ سے اوکلوہامہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سٹٹ اوکلوہامہ ریاست کے اٹھائیسویں گورنر ہیں،وہ پہلی دفعہ 2019 جبکہ دوسری دفعہ 2022 میں گورنر منتخب ہوئے ہیںگورنر سٹٹ ریاست اوکلوہامہ کو انفراسٹرکچر، نوکریوں، تعلیم و دیگر اہم شعبہ جات کے لحاظ سے  امریکہ کی پہلی دس ریاستوں میں شامل کرنے کے اپنے وڑن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ خصوصاً معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی  گورنر کیون سٹٹ نے اوکلوہامہ  ریاست میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خصوصاً  پاکستانی نژاد ڈاکٹروں اور دیگر پیشہ وارانہ  ماہرین کے کردار کو سراہا۔سر دار مسعودخ ان نے کہاکہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں جو انتہائی جانفشانی سے دونوں ملکوں کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال رہیہیں اور دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔سر دار مسعود خان نے کہاکہ  پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط معاشی بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ پاکستانی سفیر کی جانب سے گورنر کیون سٹٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت جو کہ انہوں نے بخوشی قبول کر لی۔

مزیدخبریں