اسلام آباد(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی چئیرمین سینٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی رہائشگاہ ساراون ہاؤس میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں علما ء کرام قبائلی عمائدین بھی شامل تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نواب محمد اسلم رئیسانی کی جمعیت علما ء اسلام میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ساتھ دسمبر کو نواب اسلم رئیسانی کی رہائشگاہ پر گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوگا جس سے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کا خصوصی خطاب ہوگا اس ضمن میں مولانا عبدالغفور حیدری نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔