اسلام آباد ( وقائع نگار) یونین کونسل 27 کے سابق وائس چیئرمین ملک حسن اختر مرحوم کے صاحبزادے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ملک عادل جاواکی جانب سے استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں اہل علاقہ اور برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تمام عمائد ین کی جانب سے ملک عادل جاوا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میںیوسی 27 کی ملک برادری کی جانب سے ڈی ایچ اے میں ناشتے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ملک یعقوب اعوان ،وائس چیئرمین بلال مشتاق ،کرنل (ر) صبح صادق، بریگیڈیر ابراہیم، بریگیڈیر لودھی، ملک اشتیاق اعوان ، حاجی ملک اظہر ، ملک سیلم اختر ، ملک نعیم اختر ، حاجی ملک غلام سرور خان ، چوہدرع اعجاز سراں، ملک وسیم اختر، فرخ حبیب ، عادل بھٹی ، حاجی اشتیاق باری ، حاجی مظہر حسین اعوان،ملک نعیم آف جاوا، فیصل قاضی،انجم رفیق مغل،حسنین محمود،چوہدری شوکت ، چوہدری یاسر سراں ، چوہدری اعجاز سراں، چوہدری منیر نیازیاں ، ملک امریز حیدر، ملک فضل اکرام ، ملک غنضفر اعوان سمیت ڈی ایچ کے تمام رہائشیوں نے ملک عادل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔