راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چیرمین متحدہ علماء محاذ و امن کمیٹی سفیر امن ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا سپہ سالار آرمی چیف جرنل عاصم منیر کے بیان نے بھارتی ایوان میں زلزلہ برپا کر دیا ۔مودی گیڈر بھبھکی کا منہ توڑ جواب دیکر مودی کی بولتی بند کردی ۔ کافی عرصہ سے پوری قوم کو ایسے ہی جراتمند دلیر جرنل کی ضرورت تھی ۔ جرنل عاصم منیر کے جراتمندانہ بیان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا پوری قوم جہاد کیلئے پاک افواج کے شانہ و بشانہ ہوگی ۔
آرمی چیف کے بیان نے بھارتی ایوان میں زلزلہ برپا کر دیا، اظہار بخاری
Dec 05, 2022