راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دالوں اور سبزیوں کی مارکیٹ میں سپلائی کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے میجسٹریٹوں کو ہدایات جاری کر دیں تاکہ مہنگے داموں اشیائے خورد و نوش بیچنے والوں کو پکڑا جاسکے پرچون میں دالوں کی فی کلو سرکاری قیمت کے مطابق فروخت کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے سفید چنا 325 روپے کلو، کالا چنا 220 روپے کلو، دال چنا 235 روپے کلو، دال مونگ دھلی 235 روپے کلو، دال مسور 240 روپے کلو ،دال ماش 355 روپے کلو، دال ماش باریک 355 روپے کلو ریٹ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سبزیوں میں آلو 72 روپے کلو ،پیاز 188 روپے کلو ،لہسن چائنہ 310 روپے کلو ،لہسن دیسی 240 روپے کلو، ادرک تھائی لینڈ 290 روپے کلو، سبز مرچ 84 روپے کلو ،شملہ مرچ 76 روپے کلو، بینگن 50 روپے کلو کریلا 84 روپے کلو، فراشبین 60 روپے کلو ،ٹماٹر 128 روپے کلو ،بھنڈی توری 100 روپے کلو ،مونگرا 100 روپے کلو ،اروی 105 روپے کلو ،مٹر 105 روپے کلو ،اروی 105 روپے کلو ،ٹینڈہ 54 روپے کلو کے حساب سے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں.
پرچون میں دالوں کی سرکاری قیمت کے مطابق فروخت کی مانیٹرنگ جاری
Dec 05, 2022