راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن صدر ملک غضفرنے کہاہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر سویابین کے بحران کو ختم کرے وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد شہباز شریف اس مسلہ کو حل کروا کر کوکنگ آئیل اور پولٹری انڈسٹری کو بحران سے بچائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پولٹری آڑھت ایسو سی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے ا نہوں نے کہا ہے ملک اب مزید کسی بحران کا شکار نہیں ہونا چاہیے اجلاس سے اپنے خطاب میں جنرل سیکرٹری قاضی زاہد نے کہا ہے کہ پولٹری سیکشن میں خوراک کی کمی کی وجہ سے نیا چوزہ نہیں ڈالا جا رہا ہے جس سے آئندہ چند روز میں غذائی قلت کاخدشہ ہے
وفاقی حکومت فوری طور پر سویابین کے بحران کو ختم کرے،ملک غضفر
Dec 05, 2022