راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ترجمان آصف علی زراری ایم ڈی بیت المال ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور غریب و ر پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی اور آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں انھیں مایوس نہیں کریں نئے عہدیدار پارٹی کو فعال بنائیں گے اور چیئرمین بلاول بھو کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنا اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹو دی جھگی میں منعقدہ تقریب میںنوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ اس موقع پر پنجاب ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک، سٹی صدرعذرا یونس، سٹی جنرل سیکرٹری شبانہ شہزاد، پیپلز پارٹی سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری افتخار، بنارس چوہدری، محمد شاہد،سید سعادت حسین شاہ سینئر رہنما ماسٹر بشیر اور دیگر بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی،عامر فدا پراچہ
Dec 05, 2022