راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کی کریانہ شاپس میں دس کلو سبز تھیلے والے آٹے کی کنٹرول ریٹ پر سپلائی شروع کر دی گئی فلور ملوں سے ٹرکوں پر آٹا بازار میں لایا جاتا ہے جو کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز سلیم بٹ کی نگرانی میں کریانہ سٹوروں پر 640 روپے فی تھیلا سپلائی کیا جاتا ہے اور ہر دکاندار کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ آٹھ روپے منافع کے ساتھ دس کلو آٹے کا سبز تھیلا 648 روپے میں فروخت کرے گا زائد قیمت کی شکایت پر دکان سیل کی جاسکے گی.