سرد موسم میں خشک  میوہ  جات کی  مانگ میں اضا فہ ، قیمتیں  آسمان ستؤے با تیں کرنے لگیں 


راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)سرد موسم کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، شہر کے بازاروں سڑکوں پر ریڑھیوں، رکشوں اور دکانوں کو ڈرائی فروٹ سے سجادیا گیا،ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، شہری بڑی تجارتی مراکز میں صرف دکان میں سجی اشیاء کو دیکھ ہی گزارہ کرنے پر مجبور ہو گئے،مہنگائی نے سردی کے موسم میں مہمان نوازی کے طریقہ کارکو بدل دیا،سردی کے موسم میں گھریلو خواتین ہوں یا کاروباری شخصیات مہمان یا دوست آنے پر ڈرائی فروٹ سے تواضع کرنے کی رسم بھی مہنگائی کی نذر ہونے لگی، ڈرائی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، بادام کی گیری 12سو سے 15 سو روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ، جبکہ اخروٹ کی قیمت 8 سو روپے کلو سے ایک ہزار  روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، کاجو کی قیمت تو آسمان سے باتیں کر رہی ہے، چلغوزے کی قیمت بھی کاجو کی طرح 8ہزار روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہے ، سردیوں کے آغاز میں جیسے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنا شروع کر دیتی ہیں،  انتظامیہ کی جانب سے ڈرائی فروٹ کی کوالٹی کو چیک کر کے سرکاری طور پر نرخ جاری کئے جائیں تاکہ خشک میوہ جات کی خریداری میں عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن