راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کرکٹ سٹیڈیم کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی محمد اکبر کو ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کی جانب سے ملازمت سے برطرف کردیا گیا اے ایس آئی نے کہا کہ مجھے بطور ریڈر ایس پی کو تھانہ صادق آباد کی حدود میں قبضہ کے واقعہ کی رپورٹ ان کے بروقت نوٹس میں نہ لانے پر ایسی کڑی سزا دے دی گئی ہے، متاثرہ اے ایس آئی نے اس اقدام کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھادی ہے اور صدر مملکت سے لے کر آئی جی پنجاب تک سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کردی ہے متاثرہ اے ایس آئی نے کہا کہ وہ ڈبل ایم اے، بی ایڈ اور ایل ایل بی کی ڈگریاں لے چکا ہے اور بطور پروبیشنر میری 21 سال کی سروس مجھے سنے بغیر ختم کردی گئی ہے اس واقعہ کے بعد ایس پی راول کے خلاف سوشل میڈیا پرایک اور بھی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
قبضہ کیس بروقت نوٹس میں نہ لانے کا شاخسانہ، اے ایس آئی برطرف
Dec 05, 2022