پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو کردار کرنا چاہیے: احسن خان 

Dec 05, 2022


لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے سے پہلے ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہو گا،جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا، پی آئی سی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔  ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کیلئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے۔فنکار، کھلاڑی اور دیگر شعبوں کی نامور افراد اس مہم میں مثبت اور موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں