عمران نیازی عوامی مینڈیٹ پائوں تلے روندنے سے گریز نہیںکررہے،جمشید شیخ

Dec 05, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ٹریڈرزونگ کے صدر جمشید اخترشیخ نے کہاہے کہ عمران نیازی کو اقتدارکی اتنی ہوس پڑ گئی ہے کہ یہ عوام کے مینڈیٹ کو پائوں تلے روندنے سے بھی گریز نہیںکررہے ، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان پی ٹی آئی کے گلے پڑ چکا ہے،ق لیگ ہی نہیں تحریک انصاف کے اپنے اراکین بھی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں، مونس الٰہی کے بیان کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ،یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ عمران نیازی کو ہر طرح کی سپورٹ حاصل تھی لیکن انہوںنے نااہلی کے ریکارڈ توڑے اور پھر اپنے محسنوں سے محاذ آرائی شروع کردی۔

مزیدخبریں