فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹائن آسٹریلیا کوہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Dec 05, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست د ے دی۔ارجنٹائن کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔فاتح ٹیم کی جانب لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اور ایلواریز نے گول سکور کیے۔لیجنڈری لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ہزارویں میچ میں گول سکور کر کے اْسے یادگار بنادیا۔فٹبال ورلڈ کپ میں امریکہ کا سفر بھی ختم  ہوگیا، نیدرلینڈز نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ دوحہ کے الثمامہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ میں دفاع چیمپئن فرانس زبردست مقابلے کے بعد پولینڈ کو 1-3 گول سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز سے ہی فرانس نے حریف پر نفسیاتی دباؤ رکھا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، میچ کے 44 ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پھینک کر پہلا گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔میچ کے 74 ویں منٹ میں کلیان مباپے نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری مضبوط کیا، انجری ٹائم میں ایک بار پھرمباپے نے ایک اور گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا تاہم فرانسیسی گول کیپر کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ناکام بنا دیا، بعد ازاں ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ نے گول کیا۔

مزیدخبریں