اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سیدزیشان علی نقوی نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کا ازسرنو سراٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، ٹی ٹی پی کی جانب سے ریاست پاکستان کے ساتھ کئے گئے سیز فائرمعاہدہ کو ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے،ایک طرف تو ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان ایک دوسرے کی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ،دوسری طرف بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعات دوبارہ معمول بنتے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اندرون ملک سیاست میں بھی کسی قسم کی خیرسگالی کا جذبہ دکھائی نہیں دیتا بلکہ سیاستدان ایک دوسرے کے سیاسی حریف بننے کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔