لاہور (کلچرل رپورٹر )اداکارہ و پرفارمرہما علی نے کہا ہے کہ کامیاب شوبز زندگی گزارنے کیلئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبزکے ساتھ ساتھ گھر والوں کیلئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے،اداکاری آسان کام نہیں،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے۔
میں نے تھیٹر میں جتنا بھی نام کمایا یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔