اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام نیشنل سائنس لائبریری میں تین روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے تمام بڑے اداروں بشمول پی آئی اے، پورٹ قاسم اتھارٹی، سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل پبلک سروس کمیشن، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت دفاعی پیداواراور پپراکے افسران نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ کا مقصد پبلک پروکیورمنٹ رولز پر عمل درآمد،Bidding Documents اور پیپرا کی کارکردگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سنیئر عہدیدار علی رضا ہنجرہ اور پیپرا کے ڈائریکٹر جنرل(ایچ آر)فرخ بشیراور ابراہیم رحمن خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نے شرکا کو ٹریننگ دی،ااختتام پر پیپرا کے مینجنگ ڈائریکٹر مقبول احمد گوندل نے پیپرا کی کارکردگی، آئندہ کی کاوشوں اور ای ۔پر و کیو ر منٹ سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیااور شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
پیپرا کے زیر اہتمام نیشنل سائنس لائبریری میں تین روزہ ٹریننگ
Dec 05, 2022