معاشی بہتری کیلئے ٹیکس سسٹم آسان، سہولیات دینا ناگزیز ہے، زاہد رفیق

Dec 05, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) جنرل سیکرٹری اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعمیراتی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے، معاشی بہتری کیلئے ٹیکس سسٹم آسان اور سہولیات دینا ناگزیز ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس دینے والوں کو مزید نچوڑنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس قوانین کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں، کاروبار کو آسان بنانا اور کاروباری برادری کو ہر قسم کی سہولیات  دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا  کہ ہماری تجویز ہے کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے  تعمیراتی شعبے اور ایس ایم ایز سیکٹر پر خصوصی توجہ دے، پٹرولیم، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں عوام مشکلات سے دوچار ہے وہیں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے، حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کیلئے تاجروں و سرمایہ کاروں کو خصوصی ریلیف فراہم کرے۔

مزیدخبریں