حارث رؤف دوسری اننگز میں  بائولنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے

Dec 05, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ فاسٹ بائولر حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بائولنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔حارث رؤف میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں کھچاؤ آ گیا تھا، حارث رؤف نے میچ کے دوسرے روز بھی بائولنگ نہیں کی تھی۔ حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔

مزیدخبریں