اسلام آباد(نمائندہ نوائے)قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے بہت سارے کیسز ہیں، قومی کمیشن ایسے واقعات کی روک تھام اور قوانین پر عملدرآمد کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی انہوں نے قومی کمیشن برائے وقار نسواںاور رائٹ ٹو پلے کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کی 16 روزہ بین الاقوامی مہم کے حوالے سے خواتین پر تشددکے واقعات کے خلاف بیداری اور حمایت کیلئے سائیکل ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں اسلام آباد بھر سے لڑکیوں نے جناح ایونیو پر سائیکلنگ، دوڑ اور پیدل واک میں شمولیت کی، نیلوفر بختیار نے اس16 روزہ سرگرمی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے بہت سارے کیسز ہیں، لیکن پاکستان میں ایسے بہت سے کیسز ہیں جن پر بدقسمتی سے اس طیقے سے توجہ نہیں ملی ہے، اب ہمیں خواتین کے خلاف تشدد سے انکار کرنا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) محمد عثمان یونس نے اپنے خطاب میں معاشرے میں خواتین کے مقام کی اہمیت پر بات کی۔ تقریب میں یو این ویمن کی کنٹری ہیڈ شرمیلا فاروقی نے بھی شرکت کی ۔
خواتین کے خلاف تشدد سے انکار کرنا ہوگا، نیلوفر بختیار
Dec 05, 2022