اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک پولیس نے اسلام آبادکوحادثات فری بنانے کیلئے روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تمام زونل ڈی ایس پیزکو لین وائلیشن کرنیوالی ہیوی گاڑیوں،بغیر ہیلمٹ اور لین کی خلاف ورزی کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں سمیت دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کومزید سخت اورموثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔