راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی طارق نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے بہت سے مسائل سکول کونسل کے پلیٹ فارم سے حل کیے جاسکتے ہیں، اس وقت راولپنڈی کے تمام پرائیویٹ سکولز میں سکول کونسل کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے، امید ہے کہ تعلیمی ادارے اس کونسل کے پلیٹ فارم کو ادارے کی ترقی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے طور پر استعمال کریں گے
،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام دی گائیڈنس سکول سٹیلائٹ ٹاون میں سکول کونسل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن مسز عفت کاظمی، ممبر ڈی آر اے ابرار احمد خان، اے ای او وحید احمد بٹ، انچارج رجسٹریشن ملک اختر محمود، کامران سیف اور آغا شہاب نے خطاب کیا، ابرار احمد خان نے کہا کہ سکول کونسل کے قیام اور اس فورم کے مثبت استعمال سے نجی تعلیمی اداروں کے بیشتر مسائل کافی حد تک حل ہوسکتے ہیں۔
سکول کونسل کے پلیٹ فارم سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ، قاضی طارق
Dec 05, 2022