افغان مہاجر کی کارستانی ،  طالبہ اور اس کے خاندان کو بلیک میل کرنے لگا


ہری پور( نامہ نگار)مقامی پولیس کی ملی بھگت سے افغان مہاجر انٹر میڈیٹ کی طالبہ اور اس کے خاندان کو بلیک میل کرنے لگا،مزکورہ افغان مہاجر نے مبینہ طور پر نوسربازی کے ذریعے کوٹھہ پی کوٹ چھپڑا کی رہائشی بیس سالہ طالبہ کی تصاویر اور وڈیوز بھی حاصل کرلیں جن کی بنیاد پر ان شادی کا مطالبہ بھی کرڈالا اور مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میںمزکورہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں،متاثرہ خاندان کے متعلقہ سرائے صالح تھانہ سے رابطہ کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی بلکہ پولیس نے مزکورہ افغان مہاجرسے معاملات طے کرنے کی ہدایت کر ڈالی،کوٹھہ پیرداد کی رہائشی ایف اے کی طالبہ عتیقہ بی بی دخترخالق داد نے گزشتہ روز ہری پور پریس کلب میں اپنی والدہ اور چچا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چند سال قبل حاضر خان نامی افغان مہاجر نے نے ان کے گھر میں پانی کی بورنگ کے کام کے دوران گھر  میں مذکورہ نقب لگائی۔

ای پیپر دی نیشن