مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز وٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی، وزیر ترقیات ومنصوبہ بندی چوہدری محمد رشید کی نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل چھتر کلاس حلقہ کھاوڑہ سردار ناہید عباسی کے گھر آمد، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین ایم ڈی اے سید اظہر گیلانی تھے معروف سیاسی وسماجی رہنما سردار تسلیم عباسی نے تمام مہمانان گرامی کا استقبال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی اور چوہدری محمد رشید نے کہا کہ سردار تسلیم عباسی اور سردار ناہید عباسی نے ہمیشہ یونین کونسل چھتر کلاس کی عوام کے مسائل حل کروانے میں مگن رہے عوام نے سردار ناہید عباسی پر جس اعتماد کا اظہار کر کے کامیابی یقینی بنائی ہے ہمیں امید ہے وہ اس پر پورا اتر کر یونین کونسل چھتر کلاس کی عوام کو درپیش مسائل کو ترحیجی بنیادوں پر حل کرکے ذمے داریاں پوری کریں گے۔
دیوان چغتائی