کراچی(این این آئی)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے حکومت کی معاشی اوراقتصادی ناقص پالیسیوں پرشدیدافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معاشی طورپرموجودہ اورسابقہ حکومت کی وجہ ملک وقوم کوجس پسپائی کی طرف جارہی ہے اس کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے۔ ایک طرف توتما م برسراقتداراوراپوزیشن جماعتیں غریب عوام کوریلیف دینے کی باتیں کرتے ہیں دوسری جانب عوام کوکوئی سہولت میسرنہیں ،اشیائے خودونوش،بجلی،گیس ،پیٹرولیم مصنوعات اورٹیکسوں کی بھرمارسے ہرطبقہ متاثر ہے عوام کومہنگائی میں مبتلاکرنے کے اقدام عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے وہ پارٹی کارکنان سے گفتگوکررہے تھے۔محمدسلیم عطاری نے کہاسوداللہ سے اعلان جنگ کے مترادف ہے،حکومت یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلے اگر سودی نظام میںمبتلارہے تو عوام کی تکالیف دُورکرنے کی خواہش کبھی پوری نہیںہو سکتی۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ ملک کومعیشت اورعوام کوسہولیات پہنچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوںکومل کر ماہرین معاشیات اورسینئرسیاستدانوں سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے ۔
معیشت کوتمام سیاسی جماعتوںکو مل کر سنبھالنا ہو گا،محمدسلیم عطاری
Dec 05, 2022