کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق)کے صوبائی صدرووزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کا ثفافتی دن جوش و خروش سے ہر طبقے کا منانا سندھی ثقافت سے محبت کا لازوال اظہار ہے جو کہ نہ صرف سندھی بلکہ ہر طبقے نے جس والہانہ انداز شامل ہونا قومی یکجہتی کے عملی کردار سے آپسں میں محبتوں کو پروان چڑھایا جائے گا ان خیالاکا اظہار انہوں نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر فوارہ چوک پر ریلی کے شرکا سے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ق)کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ سندھ تقافتی دن ایک مقبول سندھی ثقافت کا دن ہے اس موقع پر صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ سندھ ثقافت یوم منانے کا سلسلہ صدیوں سے جاری و ساری ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے تحت سندھ بھر میں سندھ ثقافتی یوم کے موقع پر تقریبات منعقد ہوئیں جس سے مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان،نعمت خان خلجی، نائب صدور سندھ نعیم خان،عبد الرحمان خانزادہ،مظہر چوہدری،چاچا فقیر قریشی،عباس اشرف اور دیگر عہدیدداران سمیت دیگر نے پروقار تقریبات میں شرکت کیں