معذوروں کا عالمی دن،آغوش  ٹرسٹ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

Dec 05, 2022


کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں"معذوروں کا عالمی دن" منایا گیا۔ پاکستان میں بھی اس دن کی اہمیت  اجاگر کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اسی سلسلے میں ایک آغوش ٹرسٹ معذور افراد کے ساتھ ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں آغوش ٹرسٹ اور زینب ریہیب لیٹیشن سینٹر کے معذور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ معذور بچوں نے  مختلف ایکٹیوٹی بھی کیں۔ جس کا مقصد دنیا اور خاص کر پاکستان  بھر میں معذور افراد کے ڈیپرپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور دینا ہے۔ریلی کا انعقاد ڈاکٹر  اے کیو خان پارک سی ویو کلفٹن سے ہوا ریلی کی قیادت آغوش ٹرسٹ کی صدر شگفتہ صبا، نائب صدر حاجی مسعود پاریکھ اور ٹرسٹیز  ڈاکٹر تنویر زبیری، منظر نقوی، شکیل احمد بیگ اور محمد جاذب نے کی جبکہ ZRC کی ڈاریکٹر مہوش پاریکھ معذور بچوں کی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا۔ پاکستان کے نامور آرٹسٹ جمی انجینئر، بریگیڈیئر(ر) سید کرار حسین شاہ، ڈا یونیورسٹی کے بھٹو، سلیم، مبین درانی، سندھ گورنمنٹ کے آفیسرز غلام حسین ناریوں، محمد مبین،  پولیس آفیسرز اور سول سوسائٹی اور گرین وچ یونیورسٹی، سکلز  ویلی اور ساتھ سٹی ہاسپیٹل کے قربانی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شکیل احمد بیگ نے معذوروں کے عالمی دن پر لیک شرکا سے تعاون کرنے پر سندھ پولیس، رینجرز، ٹریفک  پولیس اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ خاص کر اس دن کو منانے میں تعاون کرنے پر KFC اور ڈا یونیورسٹیvاور  دایگنوسٹک سنٹر کا شکریہ ادا کیا

مزیدخبریں