سندھ کی ثقافت اسلامی، اجرک اور  ٹوپی اس کی واضح علامت‘ محمد حسین محنتی


کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم ین اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت اسلامی ثقافت ہے، اجرک اور ٹوپی اس کی واضح علامت ہے۔ صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہاکہ نہ صرف سندھی زبان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قرآن مجید کا پہلا ترجمہ سندھی زبان میں ہوا بلکہ قیام پاکستان کے لیے قرارداد بھی سندھ اسمبلی میں پیش ہوئی۔ سندھ باب الاسلام ہے۔ فاتح سندھ محمد بن قاسم کی سندھ آمد کے بعد برصغیر میں اسلام کی روشنی بھی سندھ کے ذریعے پھیلی۔ صوبائی امیر نے سندھ کے ثقافتی دن پر اہلیان سندھ کو دلی مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پ رمہمانوں کو سندھ کا خوبصورت تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن