عباسپور(ریاض خواجہ سے) تحصیل عباسپور میں ریٹرننگ آفیسر سول جج عباسپور راجہ صغیر خان راٹھور کے دفتر سے جاری ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق سب ڈویژن عباسپور کی 4 ضلع کونسل کی نشستوں میں سے 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن، 1پر تحریک انصاف، 1پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ٹنگیڑاں سے چوہدری رضوان یاسین گلشن 1388 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار سردار جمیل عالم خان 1143 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے. یونین کونسل چفاڑ سے مسلم لیگ کے راجہ ظفر اقبال کیانی (2322)ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے راجہ کبیر کیانی ایڈووکیٹ(2186) ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، یونین کونسل چھاترہ سے پیپلز پارٹی کے سردار فیصل نسیم خان(1813) ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے تحریک انصاف کے سردار مظہر اقبال چغتائی(1790) ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری شہزاد بشیر ایڈووکیٹ نے (1266)ووٹ حاصل کئے یونین کونسل کھلی درمن سے تحریک انصاف کے چوہدری جمیل احمد ایڈووکیٹ(1707) ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری کامران عزیز (1545)ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے چھاترہ یونین کونسل کی لوکل کل7 نشستوں میں سے تحریک انصاف 4، پی پی 1،مسلم لیگ 1 آزاد 1، یونین کونسل کھلی درمن کی 7 نشستوں میں سے آزاد 3،پیپلزپارٹی 2،تحریک انصاف 1،مسلم لیگ 1،یونین کونسل چفاڑ کی 9 نشستوں میں سے آزاد 4،تحریک انصاف 3،پی پی 1،مسلم لیگ 1،پرکامیاب ہوئے یونین کونسل چھاترہ کی 9 نشستوں میں سے تحریک انصاف کے 4،آزاد 4،اورپی پی کو 1 نشست مل سکی مجموعی طور پر سب ڈویژن کی 43 نشستوں میں سے 13 پر آزاد، تحریک انصاف 16،مسلم لیگ 5 جبکہ پیپلزپارٹی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی