تتہ پانی(نامہ نگار)آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں انتخابی حلقہ ایل اے 18عباس پور پونچھ 1میںسابق وزیر اعظم سردارعبدالقیوم نیازی کی آبائی یونین کونسل سہڑہ درہ شیرخان سے انکے حمایت یافتہ اُمیدوار وپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرسردار امجد علی خان نے میدان مارلیا ہے،غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے13سو سے زائدکی تھاپ پر انکے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا، پورا علاقہ میرج بموں اور نعروں سے گونج اُٹھا، ادھر نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر سردارامجد علی خان نے اہلیان یونین کونسل سہڑہ درہ شیرخان کی جانب سے ان پر بھرپور اعتمادکا اظہارکرنے پر شکریہ اداکیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اہلیان یونین کونسل سہڑہ کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگااوریونین کونسل سہڑہ درہ شیرخان کی بہتری و ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا،اپنے تمام کارکنوں کو کسی میدان میں تنہاء نہیں چھوڑوں گامیں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا تھااور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔
تتہ پانی:سردارعبدالقیوم نیازی کے حمایت یافتہ اُمیدوارسردار امجد کامیاب
Dec 05, 2022