سود سے پاک تجارت ‘ناپ تول میں کمی ملاوٹ کا راستہ رو کنا مشن ہے‘مولانا عبدالولی ترابی

Dec 05, 2022


پشاور(بیورورپورٹ)تاجران جمعیت کے زیر اہتمام ممبرسازی مہم شروع سود سے پاک تجارت ناپ تول میں کمی ملاوٹ کا راستہ روکنے سمیت تاجروں کے حقوق کا حصول مشن ہے۔افتتاحی  تقریب سے مرکزی صدر مولانا عبدالولی ترابی جنرل سیکٹری نکاف اللہ صفت  چیئرمین حاجی بخت میر جان وائس چیئرمین ملک سیراج خان جمعیت علماء اسلام کے صوبائی   سالار نصیر مروت  کا خطاب۔ فائنانس سیکٹری تاجران جمعیت حاجی محمد ابوبکر  حاجی ہاشم خان   ترجمان عاقل خان ڈپٹی ترجمان بلال احمد سمیت پورے پشاور سے تاجروں اور تاجر تنظیموں کے  رہنماؤں نے شرکت کی تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی سالار اورایوارڈ یافتہ نعت خوان نصیر مروت نے نعت رسول مقبول اور قاری  ابو عکاشہ نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مولانا عبد الولی ترابی نے کہا کہ پشاور سے 900سے زائد تنظیم پر اعتماد کا اظہارکیا۔
 قافلہ تاجران جمعیت پاکستان میں شامل ہو  چکے ہیں اب صوبے بھر  سے شمولیت کے خواہشمند رابطے کر رہے ہیں  پہلے مرحلے  ہماری ترجیح صوبائی دارالحکومت پشاور کی تاجروں کی خدمت پر مرکوز ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پورے صوبے سے تنظیم سازی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ  پشاور بھر کے تاجروں کو تاجران جمیعت میں ممبر سازی مہم کی دعوت دی گئی ہے جبکہ نمک منڈی بازار کے موجودہ نومنتخب صدر حاجی عبدالوہاب آفریدی پولٹری ایسوسی ایشن  خیبرپختونخواہ کے صدر حاجی نور حاد گل مہمند کار ڈیلر ایسوسی ایشن  پختونخوا کے صدر حاجی بخت میر جان خیبر پختونخوا ٹور اینڈ ٹریول کے رہنما حاجی اسد ثمین امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  سید منہاج باچا اسلامک پبلشر ایسوسی ایشن محلہ جنگی کے کہ محمد زبیر محمد علی جوہر روڈشوز اینڈ پلاسٹک مارکیٹ کے عاقل خان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اندر شہر کے مصطفی کمال جیمز سٹونز اسوسی ایشن اندرشہر کے عبدالوہاب ہوٹل ایسوسی ایشن کے حاجی نکاف اللہ صفت  ہمارے تاجران جمیعت کے قافلے کے پہلے ہی ہمسفرہیں اور اپنے  مارکیٹس اورشعبے سے منسلک تاجروں کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت میں محنت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں