پشاور(بیورورپورٹ) ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان کا کہنا تھا کہ پختو ن ثقافت کی دنیا میں الگ پہچان ہے ۔ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا پویلین کا انعقاد بھی صوبائی ثقافت کی رونمائی اور اپنے ہنرمندوں کے ہنر کو فروغ دینا ہے ۔ محفل موسیقی میں صوبائی گلوکاروں کی پرفارمنس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے اور خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی جلد اسی نوعیت کا میلہ پشاور میں بھی منعقد کریگی۔خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔پرائیڈآف پرفارمنس زرسانگہ کی سٹیج پر آتے ہی اور پرفارمنس نے جہاں گلوکارہ کو خوب داد دہی تو وہی ان کی پرفارمنس پر جھومتے بھی رہے ۔ محفل موسیقی سے قبل ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ کیا جہاں موجود 30 سے زائد سٹالز ہولڈرز ہنرمندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہنرمندوں نے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات اور پویلین کے انعقاد کو سراہا۔