کوٹ ادو( خبر نگار )سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہیکہ عمران خان اوران کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے، ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے،پارٹی کارکن وعہدیدار اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے پارٹی پیغام کو گھر گھرپہنچائیں انشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں،عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیئرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان ایک بارپھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حلقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔