پنجاب میں جلد بہت بڑی تبدیلی آنیوالی‘ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب 


بورے والا(نامہ نگار) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب مجید چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بہت جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ آنے والے دنوں میں(ق) لیگ کے مستعار وزیراعلیٰ کو پرانی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا اور نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ پنجاب میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ جمہوری نظام کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دینے والے اب اپنے ہی بنائے گئے جال میں پھنس چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر مسلم لیگ(ن) شاہد نواب خاں کی رہائش گاہ پر دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر لیگی رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر، حمزہ شہباز شریف کے پی ایس او میاں منشائ،صدر بار چوہدری محمد صدیق، سیکرٹری بار چوہدری محمد مشاہد، رہنما مسلم لیگ (ن) چکوال ملک اعجاز اعوان،صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری زاہد ابراہیم، حاجی جنید احمد بھٹی، حافظ ارسلان احمد،محمد عثمان بھٹی،سعید خاں اور کاشف خاں کے موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن