نجمہ حمید کی وفات پر تحصیل فتح جنگ، ضلع اٹک میں لیگی کا رکنان کا افسوس 

Dec 05, 2022


فتح جنگ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کی رہنماء سابق سینیٹر نجمہ حمید کی وفات پر تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں مسلم لیگی رہنمائوں عہدیداروں سمیت دیگر شخصیات نے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی سیاسی جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کیا ہے مرحومہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگذیب کی خالہ اور بزرگ کشمیری رہنماء سردارحمید اختر ایڈووکیٹ کی اہلیہ تھیں مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے روح رواں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے لندن سے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر نجمہ حمید کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور سابق خاتون اول مرحومہ کلثوم نواز شریف کی بحالی جمہوریت کیلئے سیاسی جدوجہد میںپارٹی کیلئے انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش کیلئے دعا کی ہے دریں اثناء ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال،سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان،ممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق ،ایم پی اے سردارافتخار احمد خان،سجادہ نشین مٹھیال شریف پیر محمد ریاض الدین چشتی، ودیگر نے بھی سینیٹر نجمہ حمید کی وفات پر انکے پسماندگان سے اظہار تعزیت او رانکی بخشش کیلئے دعا کی ہے۔
 

مزیدخبریں