لاوہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع تلہ گنگ کے نومنتخب سینئر نائب صدر ملک آفتاب پچنند نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کلب لاوہ اور پریس کلب تلہ گنگ کو پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں لاوہ و تلہ گنگ سے تمام صحافی برادری نے شرکت کی اور ملک آفتاب کو پاکستان تحریک انصاف ضلع تلہ گنگ سے سینئر نائب صدر منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک آفتاب پچنند نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ میں بہت زیادہ ووٹ بنک موجود ہے اور ہمارے لیڈر عمران خان کے سپورٹرز ہر گھر میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ آنیوالے جنرل الیکشن میں ہماری پارٹی ضلع تلہ گنگ کے قومی و صوبائی حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ہی ایسی واحد سیاسی جماعت ہے جوکسی وقت کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑنے کی ہمہ وقت پوزیشن میں ہوتی ہے ہمارا ووٹر عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت تیار ہے چاہے وہ لانگ مارچ ہو یا کوء بھی جماعتی میٹنگ یا جلسہ ہمیں گھر گھر جاکر ووٹر کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوتی انہوں نے مزید کہاکہ مدہ جنرل الیکشن میں شخصیات کی بجائے انتخابی نشان کو ووٹ پول ہو گ اور پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کایہ پہلا الیکشن ھوگا جبکہ آخر میں سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع تلہ گنگ ملک آفتاب پچنند ۔ملک اشفاق بڈھیال اور ملک احسان الحق لیٹی نے تمام شرکا ظہرانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔