ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی میٹنگ 07 دسمبر کو ہوگی۔جسکی صدارت صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کریں گی۔جبکہ میٹنگ میں شرکت کرنے کے حوالے سے دیگر ممبران کو بھی مطلع کیا جاچکا ہے۔مزید برآں نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے سنڈیکیٹ میٹنگ میں ایجنڈا پیش کرنے کیلئے تیار کرلیا ہے۔جس میں کروڑوں روپے کے پینڈنگ بلز کی ادائیگی کی منظوری کیلئے بھی سنڈیکیٹ ممبران سے لی جائے گی۔اس میٹنگ میں وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر رانا الطاف۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ سمیت دیگر شعبوں کے سربراہان اپنی اپنی بریفنگ بھی دیں گے۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی میٹنگ 7 دسمبر کو ہوگی
Dec 05, 2022