کچاکھوہ(نامہ نگار) کچاکھوہ حسینی چوک پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق انسپکشن ٹیم کے انچارج سابق ضلعی ناظم سردار احمد یار ہراج نے علاقائی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کچاکھوہ سے عبدالحکیم کا روڈ جوکہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا 20کلومیٹر روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس پر کل لاگت 1ارب 35کروڑ لاگت آئے گی اور 6ماہ میں مکمل ہوجائے گا احمدیار ہراج کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی اقتدار میں آئے عوام مسائل کو مدنظر رکھا ہے اور عوام کی خدمت کو ہی اپنا شعار بنایا ہے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین رانا اشرف وائس چیئرمین چوہدری ریاض جٹ حاکم علی خان مہرحامد ناصر ہراج راؤاکرم خرم ملک مسعود اعوان چوہدری رشید عالم خان مبشرمحمودہراج انجینئر شاہدسہو عرفان خان ڈانگرہ ثمرخان پہوڑفہیم سہو احمدیارہراج رانا آفتاب ودیگر اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔