بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلا ون ڈے ایک وکٹ سے ہرا دیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ میر پور میںکھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم  186رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کے ایل راہول نے 73رنز بنائے ۔ شکیب الحسن نے پانچ جبکہ مہدی حسن میراز نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے ہدف نو وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ کپتان لٹن داس نے 41اور مہدی حسن میراز نے ناقابل شکست 38رنز بنائے ۔ محمد سراج نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مہدی حسن میراز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش کی نویں وکٹ 136رنز پر گری تھی تاہم آخری وکٹ کی شراکت میں ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن