ملتان(نیوز رپورٹر) دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ھوکے زیر اہتمام 500KVگرڈخانیوال روڈپر محفل پاک بسلسلہ جشن میلاد مصطفی ؐ کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر دعوت ذکر و فکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی ۔اس موقع پر انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آقا ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں یہود ونصاریٰ کے جھوٹے طریقے ترک کرکے اپنے آقا ؐکے سچے طریقے کو اپنا ئیں۔فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرکے ایک مسلمان اور ایک پاکستانی بن جائیں ۔ تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پرصاحبزادہ جمال یوسف نقشبندی ، خواجہ سعد نقشبندی ،خان ذلفقار خان بلوچ،شاہد خان بلوچ،شہزاد خان بلوچ و دیگر موجود تھے ۔