ایگا ٹیکس عالمی گارمنٹس، ٹیکسٹائل مشینری کی 4روزہ نمائش اختتام پذیر

لاہور ( کامرس رپورٹر) ایگا ٹیکس پاکستان 13ویں بین الاقوامی گارمنٹس اور ٹیکسٹائل مشینری کی 4 روزہ نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر  ہوگئی۔ فیکٹ ایگزبیشنز کے تحت ہونے والی اس نمائش میں آسٹریا، بیلجیئم، چین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، سپین، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، ترکی، برطانیہ، اور امریکہ سمیت 30 ممالک کی 500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ چار روزہ نمائش میں تقریبا   11000 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سرمایہ کار، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے ممبران نے شرکت کی۔ نمائش کا  افتتاح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان محمد خان آفریدی  نے مہمان خصوصی کے طور  فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ہمراہ کیا جبکہ ان کے ساتھ  ٹریڈ ایسوسی ایشن اور چمبرز کے اہم رہنما بھی  اس نمائش کا حصہ بنے۔ایگا ٹیکس پاکستان نمائش میں ایک  اعلی سطحی کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں ٹیکسٹائل، ریٹیل، ڈینم، اور گارمنٹس  سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بھی نمائش میں سسٹینی بلیٹی کے لیے ایک پویلین بنایا گیا تھا۔ جس میں ملک کی سرفہرست یونیورسٹیوں کے طلباء نے ری سائیکلنگ،اپ سائیکلنگ اور ڈاؤن سائیکلنگ کے طریقہ کار پر مبنی ملبوسات اور مصنوعات کی نمائش کی اور فیشن ہوا۔سلیم خان تنولی  نے نمائش کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ''ایگا ٹیکس پاکستان نے اس سال اپنے 20 برس مکمل کرلیے ہیں۔ اس نمائش میں پہلی مرتبہ ڈینم اور ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ بھی  متعارف کرائی گئی۔نمائش میں ایک درجن سے زائد کاروباری سودے ہوئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایگا ٹیکس پاکستان نمائش اب اگلے سال کراچی میں منعقد کی جائے گی۔''

ای پیپر دی نیشن