اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل کا یقینی خاتمہ ہوگا،چوہدری وقاص کرامت


کوٹلی(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل چوکی مونگ سے آزاد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری وقاص کرامت نے کہا کہ آزاد کشمیر میں31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل کا یقینی خاتمہ ہوگا۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے سٹینڈ لیا اور ہمارے اداروں نے بہت محنت کی ہے وگرنہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں۔مظفر آباد میں کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمارے لوگ باشعور ہیں اور ہم امید کرتے ہیں آمدہ انتخابات پرامن طریقہ سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے ۔سینئر صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وقاص کرامت نے کہا کہ ہمارے یونین کونسل میں بہت سے دشوار گزار علاقے ہیں جہاں تھوڑے بہت کام ہوئے لیکن اس حد تک نہ ہو سکے جس سے علاقہ کے لوگ استفادہ کر سکیں۔جنرل انتخابات کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعدتک ووٹ لینے والوں نے عوام کوشکل نہ دکھائی لیکن اب بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹ مانگتے ہیں ۔اس کے برعکس ہم نے فیلڈ ورک کیااور ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنی یونین کونسل کی تمام برادریوں کا متفقہ امیدوار ہوں۔ مدمقابل امیدواروں کے ساتھ بھی پر امن راوبط قائم ہیں۔ الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے جاری اور عوام کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔کسی بھی سیاسی جماعت کا ٹکٹ لے سکتا تھے لیکن چونکہ جنرل انتخابات میں ہم آزاد امیدواررضوان احمد ملک کے ساتھ تھے جو کہ ایک جینوئن سیاسی کارکن ہیں اور جن کی خدمات کے عوض جنرل انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ان کا حق تھا لیکن پارٹی سطح پر انہیں نظر انداز کیا گیا۔
ان کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہم نے صرف 27روزہ کمپین کر کے عوام کے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ۔ اور آج بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں

ای پیپر دی نیشن