میرپور(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر محاذرائے شماری کے مرکزی سینئر نائب صدر الحاج محمد امین انصاری نے سٹی صدر شبیر احمد جنجوعہ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا محاذ کے کارکنوں کو تنظیم کو منظم ،متحرک اور عوام میں پاپولر بنانے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا بانی صدر محمد عبدالخالق انصاری مرحوم نے تقسیم کشمیرکی سازش کو ناکام کر نے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ لبریشن فرنٹ کو بھی سات آٹھ حصوں میں تقسیم کر دیا ،انہوں نے کہا محاذ رائے شماری کے تقسیم کشمیر کے موقف کو پونچھ میں انتخابی مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ان الفاظ میں تسلیم کیا کہ عوام تقسیم کشمیر کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ووٹ کا درست استعمال کریںاور ریاست کے فیصلے کا حق صرف ریاستی عوام کو حاصل ہے امین انصاری نے کہا ایسی باتیں اگر اقتدار کے شروع میں کرتے تو کیا بہتر ہوتا جب ان کی بات سنی جا سکتی تھی، سیکرٹری جنرل عمران رحمن بھٹی ایڈووکیٹ ، مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر محمد عظیم دت ایڈووکیٹ،حافظ عبدالجباراور راجہ عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا اجلاس میں عظیم دت کی بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کے دوران پارٹی کو سرگرم رکھنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جن کے مطابق ایک تنظیمی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران مرکزی خاز ن ساجد رحمن بھٹی ، سیکٹر سی فور سے ساجد محمود جنجوعہ، میاں محمد ٹائون سے محمد اکرم جنجوعہ،چترپڑی سے حافظ عاشق حسین کو منتخب کیا گیا اور اس کمیٹی میں بعد ازاں مزید ممبران کو بھی شامل کیا جائیگا اجلاس میں کامریڈ عنایت اللہ مرحوم کی بیوہ،محمد اکرم جنجوعہ کے داماد، محمد نعیم قریشی کے بھائی ، جاوید اختر کے بھائی کی کینڈا میں حادثاتی اور عبدالمجید جنجوعہ کی بیرون ملک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تنظیم کو منظم ،متحرک بنانے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے، امین انصاری
Dec 05, 2022