ماسٹرشوکت زمان نے بحیثیت استادجونام کمایا،وہ قابل ستائش ہے،شیرافضل تنولی

Dec 05, 2022


 اوگی (نامہ نگار )ہائرسیکنڈری سکول ٹھاکرہ کے ہردلعزیزاستاد شوکت زمان اپنی سروس مکمل کرنے بعدگزشتہ روزریٹائرڈہوگئے، سکول ہذاکے سٹاف نے انکے اعزازمیں الوداعی پارٹی کااہتمام کیاجس کے مہمان خصوصی اپٹاکے چیرمین شیرافضل تنولی تھے، تقریب میںپرنسپل محمد رضوان عبدالرزاق ،عابد، ما سٹرا عجازوردیگرسٹاف مشران علاقہ نے بھی شر کت کی ،تقریب سے خطاب میں چیرمین اپٹا شیرا فضل تنولی اوردیگرمقررین سکول سٹاف ممبران نے شوکت زمان کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ اساتذہ کرام بلاشبہ قوم کے معماراوراپنے شاگردوں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں،ماسٹرشوکت زمان نے بحیثیت استاداس پیشے سے محبت کرتے ہوئے جونام کمایا،وہ قابل ستائش ہے،وہ نہ صرف اپنے ساتھیوں کیلئے رول ماڈل بلکہ شاگردوں کیلئے بھی مثال تھے،ان کی ریٹائرمنٹ سے بلاشبہ ہم ایک تجربہ کارمحنتی استادکی خدمات سے محروم ہوگئے ہیں،ریٹائر منٹ بھی سروس کا باقاعدہ ایک حصہ ہے اور جو بھی ملازم بھرتی ہوتا ہے با لا آخر اسے ریٹائرڈ ہونا پڑتا ہے ،شوکت زمان بھی آج ریٹائرڈ ہو کر جا رہے ہیں تاہم ان کے تجربات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انشاء اللہ ان کے تجربے سے ضرور استفادہ کریں گے،انکی زیرنگرانی سکول ہذاکے طلباء نے کھیلوں کے میدان میں بھی ہرسال کامیابیاں سمیٹیں،شیرافضل تنولی نے ٹھاکرہ سکول کے تمام یتیم نادارطلباء کیلئے اپنی طرف سے مفت یونیفارم فراہمی کابھی اعلان کیا،شوکت زمان نے عزت افزائی پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ کوئی زندگی کے جس شعبے میں بھی کام کرتاہے، ہمارا فرض یہ بنتا ہے کہ اپنی ذمہ داری خلوص نیت سے انجام دیں ،تعلیم اورترقی لازم وملزوم ہیں اورتعلیم کے راستے پرچل کرہی پاکستان ترقی کی منازل سے ہمکنارہوسکتاہے ،مقررین نے شوکت زمان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورآخرمیں بڑے پرتپاک ا ندازمیں ان کو تحائف دیکر پورے پروٹوکول کے ساتھ انہیں گھرتک پہنچایاگیا۔

مزیدخبریں