اوگی میلادچوک مانسہرہ روڈپٹرول پمپ تک دونوں اطراف کے شولڈرزپی سی سی پختہ کرنے کامطالبہ


اوگی(نامہ نگار)پی ٹی آئی تحصیل اوگی کے سابق نائب صدرجمیل احمدنے اوگی میلادچوک مانسہرہ روڈپٹرول پمپ تک دونوں اطراف کے شولڈرز کوپی سی سی پختہ کرنے کامطالبہ کیاہے،تاکہ نوتعمیرشدہ سڑک بھی خراب ہونے سے محفوظ رہ سکے، میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ میلادچوک سے تکیہ چوک تک سڑک توخیبرپختون خواہائی وے اتھارٹی نے ہمارے باربارمطالبوں پر پختہ کردی ہے لیکن سڑک کے دونوں اطراف کے شولڈرزپی سی سی کرنے کی بجائے ویسے ہی چھوڑدئیے ہیں جس سے سڑک پختہ جبکہ دونوں اطراف میں کھڈے بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سڑک کے اطراف پر مختلف کیبلزبچھانے کیلئے کھدائی کی گئی تھی، کھدائی سے قبل یقینامحکمہ جات نے PHAحکام سے این اوسی لی ہوگی،جسکے لئے باقاعد ہ شولڈرزکی دوبارہ بحالی اورمرمت کیلئے ایڈوانس میں رقم جمع کی جاتی ہے،مگر معلوم نہ کہ وہ رقم کہاں کس کے پاس ہے ہیں.،انہوں PHAحکام،ڈی سی مانسہرہ اوراے سی اوگی سے فوری نوٹس اور سڑک کے دونوں اطراف لاوارث چھورے گئے شولڈرزکی تعمیرومرمت کامطالبہ کیاہے تاکہ سڑک بھی نقصان سے بچ جائے اور لوگوں کی مشکلات کابھی آزالہ ممکن ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن