اوگی(نامہ نگار)گائوں تنواہ ٹھکرال کاسرکاری روڈحفاظتی دیوارکھودنے اورفائرنگ پراوگی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرلی ،تھانہ اوگی کے مطابق زریاب تنولی نے درخواست دی کہ تنواہ ٹھکرال کی سرکاری سڑک میں ملزم پارٹی نے پہلے بھی تجاوزاوردیوارلگائی،جس پرہم نے قانون کاسہارالیااورعدالتی حکم پرسڑک سے تجاوزات ہٹاکرکھولاگیا،اب پھرملزم پارٹی نے سڑک کی دیوارنیچے سے کھودڈالی ہے جوسڑک کونقصان کاسبب بن گیا،ہم نے انہیں منع کرنے کی کوشش کی توملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس نے ابتدائی انکوائری کے بعدتین ملزمانشفقت جاوید،فریدون کے خلاف دفعہ 341ْ 427/506/کے تحت مقدمہ درج کرلیااور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں