چوہدری محمد یاسین کے والد کی وفات پر جسٹس (ر) غلام مصطفٰی مغل کا اظہار تعزیت

Dec 05, 2022


مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )سابق جج سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر)  غلام مصطفٰی مغل نے صدر پاکستان پیپلزپارٹی وممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد یاسین کے والد محترم چوہدری صحبت علی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ چوہدری صحبت علی خدا ترس، ملنسار اور اعلیٰ اخلاق کے مالک انسان تھے طویل عرصہ برطانیہ میں رہنے کے باوجود کمیونٹی کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتے تھے اور خود ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے خود کو وقف رکھتے تھے ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل واکمل بخشش ومغفرت فرمائے اور چوہدری محمد یاسین سمیت تمام پسماندگان کو اس صدمے پر صبر دے آمین۔

مزیدخبریں