قرآنی تعلیمات سے روگردانی ہماری تباہی و بربادی کا باعث ہے، ڈی ای اومیرپور  

Dec 05, 2022


میرپور(نمائندہ خصوصی)قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط بنا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں قرآنی تعلیمات سے روگردانی ہماری تباہی و بربادی کا باعث ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے بچے زیور قرآن سے آشنا ہیں اور محبت رسولؐ نعت رسولؐ کی صورت میں ان کے سینوں میں جاگزین ہے ان خیالات کاا ظہار ڈی ای اومیرپور نثار احمد چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولز وحید احمد چوہدری، ڈویڑنل سیکرٹری سکاؤٹ مرزا خادم جرال، کنٹرولر ایلیمنٹری بورڈ اسحاق چوہان نے آل آزادکشمیر مقابلہ حسن قرآت، حسن نعت اور تقریری مقابلوں میں ضلع میرپور کے اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان طلباء کل کے معمار قوم بنیں گے قوموں کی ترقی کا راز قرآنی تعلیمات اور سیرت محمدیؐ سے آشنائی ہے ڈی ای اومیرپور نثار احمد چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالوحید چوہدری نے پائلٹ ہائی سکول نمبر 1، بوائز ہائی سکول ڈھیری تھوتھال، ہائی سکول افضل پور، ہائی سکول جاتلاں، ہائی سکول چترپڑی اور ہائی سکول سنگوٹ کے طلباء کو نقد انعامات سے نوازا ور بچوں کی ان کے اساتذہ کیلئے بہترین ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔ اسحاق چوہان نے کہا کہ ڈی ای اومیرپور نثار احمد چوہدری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید احمد چوہدری کی طرف سے طلباء کیلئے نقد 
انعامات انکی حوصلہ افزائی کا باعث ہیں اور لائق تحسین ہیں اس موقع پر ڈی ای اومیرپور نے اپنی طرف سے اعلان کیا کہ جو بچے میٹرک فرسٹ ڈویڑن میں پاس ہونگے کی پہلی فیس وہ اپنی جیب سے ادا کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ قرآن پاک سے محبت ہی ہماری کامیابی اور کامرانی ہے  اختتام پر اتحاد عالم اسلام، استحکام پاکستان، تحریک آزادی کشمیر کیلئے رمیض الحسن گیلانی سے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں