میرپور(نمائندہ خصوصی)پرنسپل گرلز ہائی سکول کلیال منزہ کوکب نہایت محنتی ، ایمانداری اور اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک خاتون ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ منزہ کوکب نے اپنی تعیناتی کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال کو معیار ی سکول بنانے میں کردارادا کیا ہے سکول کی حالت کو بہتر کیا ہے جبکہ تعلیمی میدان میں بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا نام روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتربنایا ، جدوید دورے کے تقاضوں کے مطابق سکول میں اصلاحات لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری تعلیم محترمہ صبیحہ صدیق نے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منزہ کوکب انتہائی اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک ہیں ۔ پرنسپل نہایت محنتی ، ایماندار اور اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک خاتون ہیں ۔ہم ان کی گرانقدر خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ منزہ کوکب دو سال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے طور پر بھمبر میں اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں ۔ وہاں بھی انہوں نے محکمہ تعلیم کیلئے دن رات محنت کر کے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے ۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے دو سال میں بہتر این ٹی ایس کے انعقاد ،تعلیم کے معیار میں بہتری ، اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی جان فشانی سے کام کیا ۔