سردی بڑھتے ہی ڈینگی کیسز میں کمی، نشتر ہسپتال میں26 مشتبہ مریض

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان میں سردی بڑھتے ہی ڈینگی کا مرض بھی کم ہونے لگا روز بروز ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے صرف نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں کل 26 مریض زیر علاج ہیں جنمیں سے 16 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 10 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں مزید 14 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے اور 24 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے اور یکم جنوری سے اب تک نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی کل تعداد ایک ہزار نو ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن